بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ کی کتاب “موکش” شائع

200

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ کی تصنیف “موکش”  شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کو بی ایل اے کی میڈیا ‘ہکّل’ کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

کتاب کی سرورک پر کتاب کے نام موکش کیساتھ “انقلابی انسان کی تشکیل کا ابتدائی کلام” تحریر ہے جبکہ اس کتاب کی فہرست میں انقلابی انسان کیا ہے اور کیا نہیں، ذمہ داری کی نفسیات: بھول، تاخیر اور بہانے کیوں جنم لیتے ہیں، نظم و ضبط بطور خوف نہیں بطور شعور، انا غرور اور خود مرکزیت کا انقلابی زوال، وقت کی سیاست: پابندی، سُستی اور تاریخی جواب دہی، مزاح طنز اور غیر سنجیدگی کی نفسیاتی حدیں، ذاتی زندگی اور تحریکی زندگی سمیت پچیس موضوعات پر تحاریر شامل ہیں۔

بی ایل اے سربراہ، بشیر زیب بلوچ کی یہ دوسری کتاب ہے۔ اس سے قبل “مہرگہوش” کے نام سے ان کے تحاریر پر مشتمل کتاب دو سال قبل شائع ہوئی تھی جبکہ ان کی جانب سے مختلف موضوعات پر تحاریر شائع ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں بی ایل اے سربراہ کی بلوچ خواتین کی جنگ میں شمولیت، گوریلا جنگ جیسے موضوعات پر تفصیلی ویڈیوز شائع ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشیر زیب بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کا ریڈیکل لیڈر

ہکل میڈیا کی جانب سے گذشتہ دو مہینوں کے دوران شائع ہونے والی یہ تیسری کتاب ہے اس سے قبل ‘تربیت کی بنیادیات’ اور ‘ندارہ’ کے نام سے ایک میڈیا گائیڈ بُک شائع کی گئی تھی۔ جبکہ فرسٹ ایڈ، بارود، توجیل، جدید مہارتیں جیسے بیست سے قریب کتابیں بی ایل اے میڈیا کی جانب سے مختلف اوقات میں شائع کی گئی ہے۔