مند میں بم دھماکہ، پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی

291

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حکام کے مطابق ضلع مند کے علاقے ردیگ میں اس وقت ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے پھٹ گیا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کارروائی میں مصروف تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں نائیک غلام فرید ہلاک اور مزید ایک اہلکار زخمی ہوئے ۔

واقعہ کے بعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کی گئی ہے۔