کیچ: ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا

99

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کرکی تجابان کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لینے پر اہلخانہ نے سی پیک روڈ احتجاجاً بند کرکے دھرنا دے دیا۔

اہلخانہ کے مطابق، گمشدہ افراد میں فرید اعجاز، ثناء اللہ دلوش، ہانی دلوش اور گل نسا واحد شامل ہیں۔

ان میں سے ہانی اور حیر نسا کو پاکستانی فورسز نے صنعتی شہر حب چوکی سے حراست میں لیا ہے جبکہ باقیوں کو ضلع کیچ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حیرنسا ایک 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ، اپنی گرمیوں کی چھٹیوں میں حب چوکی گئی ہوئی تھی۔ جبکہ ہانی ایک آٹھ ماہ کی حاملہ عورت ہے۔