ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

160

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بکٹی کے علاقے 238 کھٹن پل کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر بھاری اور جدید ترین ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سرمچاروں نے قابض فورسز پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے فائر کیے جو پوسٹ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) قبول کرتی ہے اور ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔