سندھ: حیدر آباد میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

1

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سندھ کے ضلع حیدر آباد کے علاقے مٹیاری میں قابض پاکستانی پولیس کی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے  نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔