سبی میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی آر جی

96

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سبی شہر میں ہسپتال کے قریب ایف سی کینٹ پر راکٹ گولے داغ کر اور جدید ترین ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کو بھری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) قبول کرتی ہے اور ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔