ناکہ بندی، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور گیس پائپ لائن پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

1

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے قریب مستونگ میں لکپاس کی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گزشتہ شب سوئی سے پنجاب جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو کندھ کوٹ ملہیر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے، اور اس نوعیت کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔