بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تین ستمبر کو، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے صبح 10 بجے کے قریب آواران اور جھاؤ کے درمیان مجد پیر کراس پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کی حفاظت کیلئے بنائے گئے حفاظتی مورچہ پر ایک آئی ای ڈی بم نصب کیا۔ جیسے ہی دشمن کی پیرا ملٹری فورس، فرنٹیئر کور 109 ونگ کے دو اہلکار پروٹیکٹ مورچہ پہنچے، تو سرمچاروں نے بم کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑا کر دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت رحمت اللّہ اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں قابض ایف سی کے دو اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو فلمنگ کی گئی ہے جسے جلد ہی تنظیم کے میڈیا سیل آشوب پر شائع کیا جائے گا۔