بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا کر شدید نقصانات سے دوچار کیا، جبکہ مستونگ میں معدنیات لے جانے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، نذر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔