ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

56

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ یونیورسٹی کے قریب ہائی وے پر قابض پاکستانی پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض پولیس کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر بار کی طرح پھر سے پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کو پریشان کرنا چھوڑ دیں اور بھتہ خوری اور رشوت خوری بند کرے ورنہ شدید نوعیت کے ساتھ ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔