بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک مبینہ سرمچار جانبحق ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ دشت کے علاقے ملائی نگور میں پیش آیا، جہاں سیاہجی کے پہاڑی علاقے کی جانب جانے والے راستے پر ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ریاض نامی شخص جاں بحق ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ بارودی سرنگ مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کی جانب سے نصب کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سیاہجی کی طرف جانے والے راستوں پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ ریاض، جو دشت شوالی کا رہائشی تھا، مبینہ طور پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کا رکن تھا اور واقعے کے وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں گشت پر تھا۔
تاحال اس واقعے پر بلوچ مسلح تنظیموں اور حکام یا عسکری ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آیا ہے۔