بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کے رکن نیاز نیچاری کی قیادت میں آج 5850 ویں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔
وی بی ایم پی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جبری لاپتہ عبدالغنی بلوچ کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیں۔
وی بی ایم پی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صوبائی حکومت اور کمیشن عبدالغنی کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت فوری طور پر انصاف فراہم کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرینگے اور خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔
جبکہ تنظیم کی طرف سے عید کے روز 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں ۔