کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ، ماہ جبین کی فوری بازیابی کا مطالبہ

86

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آج 5847 ویں روز جاری رہا ۔

اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز نیچاری نے ماہ جبین کو منظر عام نہ لانے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بلوچ طالبہ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں جبری گمشدگیوں میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی ادارے ملکی سلامتی کے نام پر بلوچوں کو ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کررہے، اور انکی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں سے مل رہے ہیں یہ پھر انہیں جعلی مقابلہ میں قتل کیا جارہا ہے، جسکی وجہ سے اہل بلوچستان عدم تحفظ کے شکار ہورہے ہیں جو ملکی سلامتی کے لیے نیک شکون نہیں ہیں ۔

نیاز نچاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ جبین سمیت تمام جبری لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بند اور اہل بلوچستان کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کیا جائے۔