بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں حکام نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں یوسف پٹرول پمپ کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام نے دھماکے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ زخمیوں کو سبی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد کررہی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں علاقے میں متحرک ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو دس آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے نو دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
گذشتہ روز گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بلوچ لبریشن آرمی نے ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔