بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ کی جانب سے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے مزید کہا بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے پٹ فیڈر پل کے قریب بیدار روڈ پر پاکستانی قابض فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے تین ہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔