پنجگور، خضدار: تین لاشیں برآمد

170

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور بونستان تسپ کے درمیانی علاقے رخشاں برساتی نالے میں ظفر اللہ ولد اسماعیل سکنہ تسپ کی لاش برآمد ہوا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ چار جون سے گھر سے نکلا تھا آج انکی لاش ملی ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع خضدار کے علاقے گریشہ اور رنگو سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔تاہم ان واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکا ہے ، حکومتی دعؤں کے برعکس بلوچستان میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔