پسنی: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

160

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت یار جان ولد داد بخش اور شیر جان ولد شیخ دوستین کے ناموں سے ہوئی ہے، جو وارڈ نمبر 1، ببر شور کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کے ادارے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔