نال: بساک کی جانب سے گریشگ میں لٹریری و ایجوکیشنل تقریب کا انعقاد

22

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے نال کی علاقے گریشگ میں شعیب بلوچ اور ماسٹر وھاب بلوچ کی یاد میں لٹریری و ایجوکیشنل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تقاریر، پینل ڈسکشن، بچوں کی گام کلاس، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری، تحقیقی پیپر، بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر کتب میلہ سمیت مشاعرہ شامل تھا۔

تقریب میں بساک کے مرکزی رہنما محمد بلوچ، فہد بلوچ اور جویریہ بلوچ نے بطور مہمان خاص حصہ لیا۔

تقریب میں تنظیم کے رہنماؤں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ سوچی سمجھی سازشوں کے زریعہ تعلیمی و لٹریری میدان سے ہمیشہ دور رکھا گیا ہے، علمی و تحقیقی سرگرمیوں کی جگہ یہاں مختلف سماجی برائیوں کو پروان چڑایا گیا ہے تاکہ یہاں کہ نوجوان اس جدید دور میں علمی سفر میں پیچھے رہیں۔ ان سازشوں سے ہماری قوم کے اندر مختلف زہنی امراض نے جگہ بنالیا ہے اور ہم اپنی چھوٹی چھوٹی مسائلوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ مگر اس دور میں مسلسل جدوجہد سے قوم میں نا صرف شعور و بیداری پیدا ہوئی ہے بلکہ نوجوان اپنے معاشرے کو علمی بنانے کے جدوجہد میں صفِ اول پر کھڑے ہیں جو یقیناً نیک شگون ہے۔ ہمیں ہمیشہ نوجوانوں و بچوں کو علمی و تعلیمی دوڑ میں آگے کرنے کی جدوجہد کرنی چاہے جس میں لٹریری و تعلیمی تقاریب کا انعقاد، بچوں کے لیے گام کلاس، اسکولوں میں کیرئیر کونسلنگ تقاریب سمیت دیگر لٹریری و تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں۔

تقریب میں شامل تمام سگمنٹس کامیابی سے منعقد کیے گئے جہاں علاقے کے نوجوانوں، طالبعلموں، اساتذہ، بوڑوں و بچوں سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے اس لٹریری سرگرمی کو خوش آئندہ قرار دیا۔