مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد قتل

139

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج نے دو زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دی۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے لاپتہ افراد کی شناخت نذر احمد ولد جان محمد اور علی محمد ولد حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نذر احمد کو فورسز نے 23 دسمبر 2024 کو، جبکہ علی محمد کو 1 فروری 2025 کو مشکے کے بازار کنڈری سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

دونوں افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں گزشتہ روز فورسز کی جانب سے مشکے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں اور پہلے سے زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، تاہم 2025 میں ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔