مستونگ: اینٹی نارکوٹکس افسر مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال، اسلحہ اور گاڑی ضبط

0

مستونگ میں مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس افسر میر سلطان احمد زہری کو حراست میں لے کر ان کا سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضے میں لے لی، بعد ازاں افسر کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میر سلطان احمد زہری جو ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کے افسر ہیں، مسلح افراد نے افسر کو یرغمال بنا کر ان کا سرکاری اسلحہ اور گاڑی ضبط کرلی تاہم انہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح گروپس سرگرم ہیں جو ریاستی فورسز اور اداروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، تاہم تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔