مستونگ اور قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک کردئیے ۔ بلوچ لبریشن آرمی

264

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج کو نشانہ بنا کر بھاری نقصانات پہنچائے۔ ان کارروائیوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ جارحیت کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کر رہا تھا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک کر دیے اور متعدد کو زخمی کیا۔

ترجمان نے کہاکہ اسی طرح بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں مکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ کلیئرنس میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے مزید تین اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔