ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالواحد ولد شیر محمد اور پلین ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ نونڈرہ، جلانٹی کے رہائشی ہیں۔
ان دونوں کو پاکستانی فورسز نے 28 مئی کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، اور رواں سال ان واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔