قلات: پاکستانی فورسز کے قافلے پر 3 دھماکے

132
file photo

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو سلسلہ وار تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی فورسز قافلوں کو پانچ دھماکوں اور گھات حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

قلات کے علاقے کوہک میں پاکستانی فورسز کے قافلوں کو حملوں میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والے فورسز کے قافلے کو تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک دھماکے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو فورسز اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم فورسز کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے قلات کے مختلف علاقوں منگچر اور موڑگند میں پانچ آئی ای ڈی حملوں سمیت مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناکر بھاری جانی نقصانات سے دوچار کیا تھا۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملوں میں مجموعی طور پر 15 پاکستانی فورسز کے اہلکار ہوئیں جبکہ حکام نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔