قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 15 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل اے

99

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں چھ سلسلہ وار حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو شدید نقصانات سے دوچار کرتے ہوئے پندرہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل تھے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں ڈیم کے قریب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عارضی مورچے میں پہنچے، جہاں سرمچاروں نے پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ اسی مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے اہلکاروں کو دوسرے آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک جگہ جمع ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

مزید کہاکہ دریں اثنا بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے موڑگند کے قریب مکئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے عارضی مورچے میں پہنچنے والے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بعد ازاں سرمچاروں نے علاقے میں کلئیرنس میں مصروف قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بھی سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ اسی علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی ایک گاڑی مکمل حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔