شاہراہوں کی ناکہ بندی اور قابض فوج پر مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

263

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان اور جعفر آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام چھ بجے وقت بولان کے علاقے مارگٹ میں شاہراہ پر ناکہ بندی کی جو دو گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔ سرمچاروں نے اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تاہم اس کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کی جاسوسی کیلئے ایک کواڈ کوپٹر کا استعمال کیا جس کو سرمچاروں نے نشانہ بناکر تباہ کردیا تاہم بزدل قابض فوج اپنے کیمپ تک محدود رہی۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب دس بجے کے قریب جعفر آباد میں قیدی شاخ شفیع آباد کے مقام پر پولیس چوکی کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔