سوئی میں آئی ایس آئی اہلکاروں پر حملہ، زین کوہ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔بی آر اے

94

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں تحصیل بازار کے قریب خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے زین کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفکیشن پلانٹ جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان نے کہاکہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔