زامران: پاکستانی فورسز پر ایک اور بم دھماکہ

137

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز پر حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

زامران کے علاقے زامری میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز کی نقل و حرکت محدود ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج زامران میں پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے ۔ اس سے قبل پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دشتوک کے علاقے میں بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ علاقے کو کلیئر کررہے تھے کہ سڑک کنارے زور دار دھماکے کے نتیجے فورسز اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حکام نے دو اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ابتک دونوں واقعات کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردنواح میں بلوچ آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں ۔