بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 18 جون کی رات خاران شہر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔بم تھانہ کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارزخمی ہوئے اور تھانہ کو نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہاکہ حملے کے بعد پولیس نے شدید فائرنگ کی، تاہم سرمچار کارروائی کے بعد بخیر و عافیت اپنے محفوظ ٹھکانے پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف خاران میں پولیس تھانہ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پولیس کو تنبیہہ کرتی ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ تحریک آزادی کی دشمنی سے گریز کرے۔