خاران میں ملٹری انٹیلیجنس اور کولواہ میں مواصلاتی نظام کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

169

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے 31 مئی 2025 کی رات تقریباً 9 بجے خاران شہر کے حساس ریڈ زون میں واقع ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر کے باہر موجود اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عمارت کے باہر گشت پر تھے۔

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو انٹیلیجنس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان مزید کہا ہے کہ ایک اور کاروائی میں 29 مئی 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقہ شاہو باتل میں قائم ایک اہم مواصلاتی نظام پر حملہ کیا، اس آپریشن میں سرمچاروں نے نہ صرف مواصلاتی ٹاور اور اس سے منسلک تکنیکی مشینری کو نذر آتش کیا بلکہ ٹاور میں نصب نگرانی و سرویلنس کیمروں کو بھی مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں کاروائیں کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عزم کرتی ہے کہ تنظیم اپنے قوم کی حمایت سے آزاد بلوچستان کے حصول تک اپنی جدوجہد منظم طریقے سے جاری رکھیں گی اور قابض دشمن کو کسی بھی پل چین و سکون کی سانس لینے نہیں دے گی۔