بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے مٹی کراس کے مقام پر دو افراد کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان ولد غلام فاروق، جو کہ ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر کا رہائشی تھا، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اور اخلاق احمد ولد غلام فاروق، اسی واقعے میں شدید زخمی ہوئے۔
ابھی تک واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔