جھاؤ میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے۔بی ایل ایف

187

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بارہ جون شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر جھاؤ مین روڈ نونڈرہ کراس پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج سرمچاروں کے منظم حملوں سے مکمل نفسیاتی شکست سے دو چار ہے اور اس شکست کو چھپانے اور اپنے فوجیوں کا مورال بلند کرنے کے لئے عام عوام کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر قتل کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو تنظیم کے آفیشل میڈیا چینل آشوب میں جلد جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج، ان کے تنصیبات اور آلہ کاروں پر حملے جاری رہینگے۔