تربت: کراچی یونیورسٹی کا طالب علم لاپتہ

141

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تُربت سے ایک نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے زور بازار، تربت سے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم عزیر سلیم ولد سلیم عیسیٰ کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

عزیر سلیم یونیورسٹی آف کراچی میں زیر تعلیم ہیں اور حالیہ دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے آبائی علاقے تُربت آئے ہوئے تھے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی تنظیموں کا توجہ کا مرکز رہا ہے۔

بلوچستان میں سرگرم انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ طلبا، اساتذہ، صحافی اور سیاسی کارکنان جبری گمشدگیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔