ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گزشتہ شپ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے 18 میں سے 15 افراد کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تربت ملک آباد سے لاپتہ کیئے گئے 18 افراد میں سے 15 افراد رہا ہو کر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج 5 جون کی علی الصبح، ایک گھر پر چھاپہ مارا اور اسی گھر سمیت گرد و نواح کے گھروں سے حمل امام، اور حامد محمود سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، ان میں سے 15 افراد کو آج شام 4 بجے شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم، 3 افراد حمل امام بخش، حامد محمود، اور پنجگور کے ایک رہائشی تاحال زیرِ حراست اور لاپتہ ہیں۔ انکو نہیں چھوڑا جارہا ہے۔