ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کا اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو آج صبح تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔
اطلاع کے مطابق انہیں سرینکن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اغواء کیا۔ وہ ایک انتظامی کام کے سلسلے میں کوئٹہ جارہے تھے۔تاہم انہیں اغواء کرنے کا وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ۔ فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔