بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے “لگاف کرودوک” میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو روک کر نذر آتش کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے گاڑی کو گھیر کر پہلے عملے کو نیچے اتارا اور پھر گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعہ میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ واقعہ آج پیش آنے والے چوتھے حملے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں معدنیات سے لدے 9 ٹرکوں کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔
مسلح افراد کی جانب سے مسلسل حملوں کا یہ سلسلہ بلوچستان میں معدنی ذخائر کی نقل و حمل کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں مختلف مسلح تنظیموں نے بلوچستان میں جاری پروجیکٹس اور معدنی منصوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنیات کی نقل و حمل پر بار بار ہونے والے حملوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ اگر حالت یہ رہے کہ غیر ملکی کمپنیاں اپنے منصوبے معطل کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔