بارکھان جھڑپ، چار سرمچار جانبحق

438

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے، اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپ میں چار سرمچار جانبحق ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپ 6 جون کو رکنی کے پہاڑی علاقے کوہ جاندر میں پیش آئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

مارے جانے والے افراد کی شناخت شناخت مصطفی نور ولد نور جان، سکنہ تسپ، پنجگور، سمیع اللہ ولد نور محمد، سکنہ ملائی بازار، تربت، رسان قادر ولد قادر بخش، سکنہ لباچ ڈنسر، آواران اور شاہ زیب ولد امیر بخش، سکنہ گونی، گریشگ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی میتیں رکنی کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔