بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کوسٹ گارڈز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ و گوادر سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ڈسپوزل اسکواڈ کو تگران میں اور کوسٹ گارڈز کو جیونی میں بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کوسٹ گارڈز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیر میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم حملوں کے حوالے سے سرکاری مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ دونوں علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔