گوادر: دو کمسن لڑکے پاکستانی فورسز نے جبرا لاپتہ کردئیے

233

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے مزید دو نوجوان لاپتہ کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے ٹی ٹی سی کالونی سے پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے فیروز اور شے مرید ولد منیر ایڈوکیٹ کو تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ، جنکی عمریں سولہ اور پندرہ سال بتائی جارہی ہیں ۔علاقے مکینوں نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے گھیراؤ کیا اور اس دوران خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور گھروں میں تھوڑ پھوڑ بھی کیا ۔

لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ، انہیں خدشہ ہے کہ دیگر زیر حراست افراد کی طرح انکے بچوں کو کسی جعلی کیس یا مقابلے میں مارا نہیں جائے ۔

واضح رہے کہ گوادر سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابتک چار جبری لاپتہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، جنھیں غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے ۔