بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں ہونے والے ایک دھماکے میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں عبدالسلام بازئی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم ابتک واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔