بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی ملازمین کو درپیش تنخواہوں میں تاخیر اور الاؤنسز کی کٹوتی کے مسائل کا فوری نوٹس لیں۔
15 مئی کو صدر شاہ علی بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے کابینہ عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملازمین کو ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور منظور شدہ الاؤنسز میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔ 
ایسوسی ایشن کے مطابق انہوں نے وائس چانسلر سے ملاقات کی، جنہوں نے کل صبح 11 بجے میٹنگ کا وقت دیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد، سوموار، 19 مئی 2025 کو ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا سکے۔
ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ وائس چانسلر اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں گے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے