مستونگ دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

297

پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز 29 مئی کو پاکستانی فورسز “ایف سی” نے دو افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد سے دونوں نوجوان منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت بسم اللہ ولد غلام سرور اور سمی اللہ ولد محمد حنیف کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں مستونگ پڑنگ آباد کے رہائشی ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مستونگ سے منگچر جاتے ہوئے ایف سی اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ہے۔