بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور کولواہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد مذکورہ مقام پر قابض فوج کی کمک پہنچی۔ واپسی پر اسی قافلے کو ایک اور ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ دونوں حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 22 مئی کو کیچ کے علاقے کولواہ میں گٹ ءِ کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی نصب کردہ دو جاسوس کیمروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔