آج شام کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کی بڑی تعداد نے سوراب شہر پر حملہ کر کے شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
حملے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) سوراب، ہدایت اللہ بلیدئی ہلاک ہوگئے۔ ان کی موت کی تصدیق بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس تھانہ، نادرا دفتر، لیویز آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس کے علاوہ سرکاری استعمال میں موجود کئی گاڑیاں بھی جلا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کی گاڑیاں نذر آتش کی ہیں جبکہ فورسز کا اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لئے ہیں۔