کیچ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، عومری کہن میں غلام جان نامی پولیس اہلکار کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ سامی کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، غلام جان کو گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ لواحقین نے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کو ان پر کوئی شک ہے تو انہیں قانونی طریقے سے حراست میں لیا جا سکتا ہے، لیکن فورسز نے چوروں کی طرح رات کے وقت چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے انہیں لاپتہ کر دیا۔