کوئٹہ کے علاقے خلجی کالونی فقیر آباد میں بھائی نے اپنے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔