سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایس آر اے نے گزشتہ رات حیدرآباد بائی پاس پر کراچی بندرگاہ سے پنجاب سامان لے جانے والے کارگو ٹرالر گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، جس سے گاڑیوں کو مالی نقصان پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست سندھ کے وسائل پر قبضہ کر کے لوٹ مار کو تیز کر چکی ہے جس کو کسی بھی طور پر قبول نہیں کیا جائیگا، سندہ کے وسائل سندھی قوم کی ملکیت ہیں، ان پر پنجاب کا قبضہ قبول نہیں کرینگے، پنجاب جانے والی رسد کو نقصان پنہچایا جائیگا اور رسد کے ذرائع پر حملے اور بھی زیادہ تیز کیئے جائینگے ۔
ترجمان نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی ( ايس آر اے ) سندہ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔