گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ

589
فائل فوٹو

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر میں کوسٹ گارڈ کے مین کیمپ کے حفاظتی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کی سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گوادر اور گردنواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جو وقتاً بہ وقتاً پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بناتے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔