واقعہ کے خلاف شہریوں نے مرکزی شاہراہ کو دھرنا دیکر بلاک کرتے ہوئے فورسز کے خلاف احتجاج شروع کردی ہے۔
چاغی سے اطلاعات ہیں کہ نوکنڈی سے نائٹ فٹبال میچ کے دوران پاکستانی فورسز کا گراؤنڈ پر دھاوا بول کر تشدد کے بعد فورسز نے پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد پانچوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
واقعہ کے بعد فٹبال گراؤنڈ سے شہریوں نے نکل کر نوکنڈی لندن روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے نوکنڈی سے مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق شدید عوامی مزاحمت کے بعد تمام افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔