بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے جعفر ایکسپریس پر قبضے کے بعد قابض فوج کی زمینی کارروائی کو مکمل طور پر پسپا کر دیا ہے۔ شدید جھڑپوں کے بعد پاکستانی زمینی دستے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے، تاہم پاکستانی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی بمباری ابھی تک جاری ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے واضح طور پر خبردار کرتی ہے کہ اگر فضائی حملے فوراً نہ روکے گئے تو تمام سو سے زائد یرغمالیوں کو اگلے ایک گھنٹے کے اندر ہلاک کر دیا جائے گا۔ اس کارروائی میں بی ایل اے کی مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، فتح اسکواڈ اور زراب یونٹ کے سرمچار بھرپور جوابی کارروائی میں مصروف ہیں، اور کسی بھی فوجی چڑھائی کا سنگین انجام ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ دشمن فوج کے سو سے زائد اہلکار ابتک بی ایل اے کے تحویل میں ہیں۔ قابض فوج کے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ وہ فضائی بمباری بند کر کے اپنے اہلکاروں کی زندگیاں بچائے، ورنہ تمام یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری پاکستانی فوج پر ہوگی۔