آواران، دکی اور حب میں تعمیراتی کمپنی سمیت کسٹم کی گاڑیاں نذر آتش

546

آواران میں مسلح افراد نے کنیرہ کنڈگ کے مقام پر سڑک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

دریں اثناء دکی کے تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمینی کے رولر کو آگ لگادی۔

لیویز ذرائع کے مطابق کنسٹریکشن کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کررہی ہے، رولر کیمپ سائٹ سے دور ایک گھر کے سامنے موجود تھا کہ مسلح افراد کے آگ لگانے سے رولر مشین مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگئی۔

دریں اثنا حب بھوانی کے مقام پر کسٹم کی ڈیزل کے گاڑی پر چھاپے کے دوران مشتعل افراد نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی جو مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ۔